تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 11:8

وزیر اعظم نے پی آئی اے کا بزنس پلان مسترد کر دیا

جنگ نیوز -


اسلام آباد… وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پی آئی اے کا بزنس پلان مسترد کر دیا ہے۔ پاکستان کی قومی ائر لائنز کے بزنس پلان کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ وزیراعظم نے سیکرٹری کمیٹی کو بزنس پلان کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرا عظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کمرشل ادارہ ہے اسے اپنے خسارے پر قابو پانا ہو گا ، انھوں نے ہدایت کی کہ پی آئی اے مسافروں کو قابل اعتماد سہولتیں فراہم کرے۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.