تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:57

تمام اداروں کو دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہئے، فردوس عاشق

جنگ نیوز -


اسلام آباد ..… وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ کا احترام کرتی ہے اور تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہئے۔ پیمرا ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں عوامی شکایات سیل کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کو عدلیہ کے احترام کا درس دینے والے اپنے ماضی میں جھانکیں۔ان کا کہنا تھا کہ شہروں میں میوزیکل شو اور گڑھی خدا بخش میں جلسہ کرنے میں بڑا فرق ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزارت آنی جانی چیز ہے ، ان کا اوڑھنا بچھونا پیپلز پارٹی ہے، ان کے لئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ صدر زرداری ان کو اپنی بہن کہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.