تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:57

سپریم کورٹ بلوچستان کے حالات پر بھی از خود نوٹس لے، اسد اللہ بھٹو

جنگ نیوز -
امیر جماعت اسلامی سندھ اسد اللہ بھٹو نے کہا ہے کہ کراچی کی طرح سپریم کورٹ بلوچستان کے حالات پر بھی از خود نوٹس لے اور بلوچستان جاکر اپنا کردار ادا کرے۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار عطا اللہ مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسداللہ بھٹو کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ آپریشن بند کیا جائے، اکبر بگٹی کے قاتل اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بلوچ عوام کے زخموں پر مرہم نہیں رکھا جاتا حالات تبدیل نہیں ہونگے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی بلوچستان عبدالمتین اخوند زادہ نے بتایاکہ بلوچستان آخری کنارے پر ہے، وفاق نے بلوچ عوام پر جو مظالم ڈھائے اس کی مثال یہ ہے کہ بلوچستان کے عوام دیگر صوبوں کی نسبت بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.