تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:57

پشاور: بچی کو سورہ میں مانگنے والے 5 افراد گرفتار، عدالت میں پیشی

جنگ نیوز -
پشاور … پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر 4سالہ بچی کو سورہ میں مانگنے کے الزام پر 5 افراد کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔ اپر دیر کی 4 سالہ عاصمہ اپنے بھائی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئی۔ جبکہ ڈی پی او اپر دیر میر قاسم خا ن بھی عدالت میں حاضر ہوئے۔ عدالت کو بتایاگیا کہ پانچوں ملزمان پر عاصمہ کے بھائی اور والد کوقتل کرنے اور عاصمہ کو سورہ میں مانگنے کا الزام ہے۔ جبکہ مقدمہ میں نامزد ایک ملزم تاحال مفرور ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ عاصمہ اور خاندان کے تمام افراد کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ عدالت نے ایس پی انوسٹی گیشن کو واقعہ کی تحقیقا ت کرنے اور رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا۔ جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کو کیس کی نگرانی کی ہدایت کی۔ گزشتہ پیشی پر عاصمہ کے بھائی حفیظ الرحمان نے عدالت میں پیش ہوکر بیا ن دیا تھا کہ 10 سال قبل اس کی بڑی بہن کی شادی سبحان الدین نامی شخص سے کرائی گئی تھی۔ تاہم بعد میں اس کی طلاق ہو گئی۔ جس پر سسرال والوں نے 4 عاصمہ کو سورہ میں مانگا۔ انکار پر اس کے بھائی اور والد کو قتل کردیا گیا تھا۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.