29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:57
لاہور ہائی کورٹ: ڈائریکٹر ایچ آر ایم گیپکو کو توہین عدالت کا نوٹس
جنگ نیوز -
لاہور … لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی حکم امتناعی کو غیر موٴثر بنانے کے لئے پچھلی تاریخوں میں گیپکو کے ایس ڈی او کامران احمد ملک کو معطل کرنے کے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر ایچ آر ایم گیپکو کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ کامران احمد نے درخواست میں موٴقف اختیار کیا تھا کہ عدالت نے درخواست گزار کے حق میں حکم امتناعی جاری کیا مگر مدعا علیہان نے یہ حکم ماننے کی بجائے پچھلی تاریخوں میں درخواست گزار کی معطلی کے احکامات جاری کردیئے جو سنگین نوعیت کی توہین عدالت ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مدعا علیہان سے 2 ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔