تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:57

میمو کیس سے ملک کیخلاف سازیں بے نقاب ہوگئیں، پیر صابر شاہ

جنگ نیوز -
پشاور … پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواکے نومنتخب صدر پیر صابر شاہ نے کہا ہے کہ میموکیس سے ملک کے خلاف سازشیں بے نقاب ہوئی ہیں لیکن اس کے باوجودحکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ وہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ پیر صابر شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مغربی سرحد محفوظ نہیں ۔امریکہ اور نیٹو براہ راست پاکستان پر حملے کر رہے ہیں۔جس سے ملک کی سا لمیت اور خود مختاری داو پر لگی ہوئی ہے جبکہ حکومت ہر مسئلہ کو غیر سنجیدگی سے لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں لاقانونیت عروج پر ہے۔ پاکستان کے مستقبل کے بارے میں سرحد کے پار فیصلے ہوتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کل تک سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری ڈرون حملوں کے مسئلہ پر امریکہ کا ہمنوا تھا لیکن آج تحریک انصاف کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ صابر شاہ نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نئی نسل کو گمراہ کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.