29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:8
کوئٹہ میں فائرنگ، خروٹ آباد کیس میں پوسٹ مارٹم کرنے والا ڈاکٹر ہلاک
جنگ نیوز -
کوئٹہ…سبزل روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگسے پولیس سرجن ڈاکٹر باقرکو ہلاک کردیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق انھیں شدید زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا تاہم وہ جانبر نہ سکے اور جاں بحق ہوگئے۔ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ ڈاکٹر شاہ کو نائن ایم ایم گن سے فائر کر کے ہلاک کیا گیا ہے۔ موقع سے تین نائن ایم ایم کے خول بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر باقر شاہ کو سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی لیکن کچھ عرصہ بعد انھوں نے خود ہی سیکیورٹی واپس کر دی تھی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہ نے خروٹ آباد میں مارے جانے والے غیر ملکیوں کا پوسٹ مارٹم کیا تھا۔ان پر اس سے قبل اس سال جون میں بھی قاتلانہ ہوا تھا تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے تھے تاہم اس بار وہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے محفوظ نہ رہ سکے۔