تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 13:59

پنجاب کا صنعتی پہیہ جام کرنے کے ذمہ دار شہباز ہیں،پرویزالہٰی

اے آر وائی - سینئروفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب کا صنعتی پہیہ جام کرنے اور چولہے ٹھنڈے کرنے کے ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔



لاہور میں صنعتکاروں سے گفتگو میں انھوں نے کہا وزیراعظم سے کہوں گا کہ وہ گیس اور بجلی کے بحران کو کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس بحران کے ذمہ دارشہباز شریف ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں گیس تقسیم کے ایسے فارمولے کی حمایت کی، جس میں گیس پیدا کرنے والے صوبوں کی ضرورت پوری ہونے پر پنجاب کو گیس ملنی ہے اس فارمولے کی موجودگی میں

گیس کی کمی پوری نہیں ہوسکتی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.