تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:8

لاہور ر: تمام صنعتوں کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کیلئے بند

جنگ نیوز -


لاہور…گیس کے بحران کو کم کرنے کے لئے لاہور ریجن کی تمام صنعتوں کو گیس کی فراہمی غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی گئی ہے۔ سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی پیداوار 18 سو ملین کیوبک فٹ جبکہ طلب 27 سو ملین کیوبک فٹ ہے۔ 900ملین کیوبک فٹ کا شارٹ فال پورا کرنے کیلیے لوڈ مینجمنٹ کی جارہی ہے جس کے تحت لاہور ریجن کی تمام فیکٹریوں کی گیس آج سے غیر معینہ مدت تک کے لئے بند کردی گئی ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ جو فیکٹری مالکان لوڈشیڈنگ کی پابندی نہیں کریں گے ان کو جرمانہ ہوگا اورکنکشن کاٹ دیئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.