29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:19
کراچی:آرام باغ میں فائرنگ،رینجرز کاسپاہی شہید،انسپکٹر زخمی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے آرام باغ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں رینجرز کا سپاہی شہید جبکہ سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق رینجرز حکام واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔جیو نیوز کے نمائندے طلحہٰ ہاشمی کے مطابق فائرنگ کے وقت دونوں رینجرز اہلکار سادہ لباس میں تھے اور بظاہر یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ خریداری کرنے گئے تھے کہ یہ واقعہ پیش آگیا۔ادھر رینجرز حکام کاکہنا ہے کہ ابتدائی طور پریہ واقعہ اسٹریٹ کرائم میں مزاحمت کا نتیجہ لگتا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔