تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:17

وزیراعظم نے پی آئی اے کا نیا بزنس پلان مستردکردیا

اے آر وائی - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کا تیار کیا گیا نیا بزنس پلان مسترد کردیا۔ پرائم منسٹر ہاؤس میں قومی ائیرلائن کی کارکردگی بہتر اور ادارے کو منافع بخش بنانے کیلیے قائم کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا۔



وزیراعظم نے کمیٹی کو نئے تیار کردہ بزنس پلان پر نظرثانی کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو تجارتی ادارہ ہونے کی حیثیت سے مشکلات پر قابو پانے کے لیے مربوط حکمت عملی پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔



انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جلد حتمی سفارشات پیش کی جائیں تاکہ اسے کابینہ کی ری اسٹرکچرنگ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جاسکے تاکہ خسارے پر قابو پاکر اسے اس معیار تک لے جایا جائے جہاں مسافر مطمئین ہوسکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.