تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:23

ہزارہ اور جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کی قرارداد جمع

جنگ نیوز -


اسلام آباد…ایم کیو ایم نے ہزارہ کو الگ صوبہ اور جنوبی پنجاب کو ایک یا دو صوبے بنانے کے حوالے سے قرارداد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی ہے۔ نئے صوبوں کے حوالے سے قرارداد ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سید حیدر عباس رضوی سمیت دیگر 25 ارکان کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان ، ہری پور، بٹگرام اور طورگڑھ کے 6 اضلاع کو ملا کر ہزارہ صوبہ بنایا جائے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ریفرنڈم کرایا جائے کہ وہاں کے عوام ایک صوبہ یا دو صوبے چاہتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.