تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 16:34

ڈاکٹر عاصم کا پانچ سال سے پیداوار دینے والے گیس پلانٹ کا افتتاح کرنے سے انکار

جنگ نیوز -


اسلام آباد…پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے وفاقی وزیر پٹرولیم کو 5سال سے پیداوار دینے والے ایل پی جی پراسیسنگ پلانٹ کے افتتاح کی دعوت دے دی ، جیو نیو ز کے نمائندے کی نشاندہی کرنے پر ڈاکٹر عاصم نے افتتاح کرنے سے انکار کر دیا۔پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے وفاقی وزیر پٹرولیم کو آدھی گیس فیلڈ گوجر خان میں اپنے ایک ایسے ایل پی جی پراسیسنگ پلانٹ کے افتتاح کی دعوت دی جو 2006ء سے پیداوار دے رہا تھا۔جب وہ وہاں پہنچے توجیو نیوز کے نمائندے نے انہیں بتایا کہ یہ پلانٹ تو 5سال سے ایل پی جی کی پیداوار دے رہا ہے ۔ اس پر انہوں نے انتظامیہ سے پوچھا کہ یہاں کب سے ایل پی جی کی پیداوار ہو رہی ہے اور پھر حقیقت معلوم ہوئی تو افتتاح کرنے سے انکار کر تے ہوئے صرف پلانٹ کا معائنہ کیا ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.