29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:8
ایل پی جی 5 سے 10 روپے فی کلو مہنگی کر دی گئی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایل پی جی 5 سے 10 روپے فی کلو مہنگی کر دی گئی ، گھریلو سلنڈر کی قیمت 60 سے 120 روپے بڑھ گئی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عرفان کھوکھر نے اسلام آباد میں جیو نیوز کو بتایاکہ ملک کے میدانی علاقوں میں ایل پی جی پانچ روپے فی کلو مہنگی کردی گئی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں یہ اضافہ 10 روپے فی کلوہے۔ میدانی علاقوں میں گھریلوسلنڈر 60 روپے مزید مہنگا ہوگیا ہے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 240 روپے بڑھ گئی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں 10 روپے فی کلو اضافے کے بعد گھریلو سلنڈر 120 روپے جب کہ کمرشل سلنڈ ر 480 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔