تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:8

سرگودھا:بیٹے کی رہائی کے لیے بیٹیوں کو فروخت کرنے والی ماں بھیک مانگنے لگی

جنگ نیوز -
سرگودھا…سرگودھا میں خا تو ن نے منشیا ت کے مقد مہ میں سزائے مو ت پا نے والے بیٹے کو بچا نے کے لئے گھر، زیور اور یہاں تک کہ اپنی دو بیٹیاں بھی فروخت کر دیں۔ پشا ور کے کا رخا نہ بازار چرغان اڈا کی رہائشی زرغنہ خا نم کے بیٹے کو چا ر سا ل قبل سرگودھا کے تھانہ لکیساں کی پولیس نے منشیا ت کے ایک مقد مہ میں گرفتار کر کے اسے جیل بھجو ا دیا۔ اپنے جوا ں سا ل بیٹے گنا ہی ثا بت کر نے کے لئے زرغنہ خا نم جب پشا و ر سے سرگودھا آئی تو ایک ایسے شخص کے ہتھے چڑھ گئی جس نے اس سے رقم کا تقا ضا کیا اور کہا کہ اس کے بیٹے کو منشیات کے مقدمے سے بری کرادے گا۔ جس پرزرغنہ خا نم نے پشا و ر میں مو جو د اپنا گھر، زیور۔ کپڑے یہاں تک کہ اپنی دو جوا ن بیٹیا ں 17 سا لہ فا طمہ اور18 سا لہ شبا نہ بھی ساڑھے چار لاکھ روپے میں فروخت کر دیں۔ بیٹے کو بچا نے کے لئے اپنا سب کچھ فروخت کر دینے کے باوجو د اس کا بیٹا سزائے مو ت سے نہ بچ سکا۔ عدالت نے ادھر زرغنہ خا نم کے بیٹے کومو ت کی سزا کا حکم سنا یا تو دوسر ی طرف زرغنہ کے بچے کو بچا نے کا جھا نسہ دینے والا شخص رقم لے کر رفو چکر ہو گیا۔ اور زرغنہ خانم اب مجبوراً سرگودھا کی گلیوں میں بھیک مانگ رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.