تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:8

گیس بحران کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں، چوہدری پرویز الٰہی

جنگ نیوز -


لاہور … مسلم لیگ ق کے رہنما اور سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ گیس بحران کے ذمہ دار وزیراعلیٰ شہبازشریف ہیں جنہوں نے 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں گیس کی تقسیم کے”رائٹ ایٹ سورس“ فارمولے کی حمایت کی تھی۔ لاہور میں فیصل آباد کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ”رائٹ ایٹ سورس“ فارمولے کے تحت گیس پیدا کرنے والے علاقوں کی ضروریات پوری ہونے کے بعد پنجاب کو گیس ملتی ہے اور اس فارمولے کے تحت پنجاب میں گیس کی قلت کبھی بھی پوری نہیں ہو سکتی، وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کو کنگال کرنے کے خود ذمہ دار ہیں۔ چوہدری پرویز الٰہی نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.