تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19

جامعہ حفصہ کی جگہ لال مسجد کیلئے استعمال ہوگی، مولانا عبدالعزیز

جنگ نیوز -


اسلام آباد … لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے پاگیا ہے کہ مسمار شدہ جامعہ حفصہ کا پلاٹ کسی کو بھی الاٹ نہیں کیا جائیگا اور اس جگہ کو صرف لال مسجدکی تعمیر کیلئے استعمال کیاجائیگا۔ اسلام آباد کی لال مسجد میں میڈیا کو بریفنگ میں مولانا عبدالعزیز نے بتایا کہ سیکٹرایچ الیون میں وفاقی حکومت نے 20 کنال کا پلاٹ جامعہ حفصہ کی9 منزلہ عمارت کیلئے الاٹ کردیا ہے اور معاہدے کے تحت جامعہ حفصہ کی اراضی لال مسجد کیلئے وقف کی جائیگی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے کسی دہشت گروپ سے روابط نہیں ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.