تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19

ریلوے کی تباہی کی ذمہ دار وزارت خزانہ ہے، غلام احمد بلور

جنگ نیوز -


اسلام آباد … وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ ریلوے کی تباہی کی ذمہ دار وزارت خزانہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی سیاست وزارتوں کی محتاج نہیں۔ انہوں نے یہ بات پارلیمنٹ ہاوٴس میں پارٹی سربراہ اسفند یار ولی کوملاقات میں بتائی۔ بعدمیں میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ نے ریلوے کیلئے بروقت فنڈزجاری نہیں کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی سربراہ نے انہیں استعفیٰ دینے کو نہیں کہا تاہم کہا گیا تو وہ مستعفی ہوجائیں گے۔ غلام احمد بلور نے بتایا کہی کم جنوری کو مزید 9 انجن مرمت ہو کر ٹریک پر آجائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.