29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19
کنٹینر اسکینڈل: تحقیقات کا دائرہ کار وسیع، ملزمان کی گرفتاری کا فیصلہ
جنگ نیوز -
اسلام آباد … نیٹو کنٹینر لاپتہ ہونے سے متعلق اجلاس میں کنٹینرز غائب کرنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی ہدایت پر چیئرمین نیب ایڈمرل (ر) فصیح الدین بخاری، چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق، ڈپٹی چیئرمین نیب قاضی جاوید کی سربراہی میں کنٹینر اسکینڈل کے حوالے سے اجلاس ختم ہوگیا، نیب ذرائع کے مطابق نیٹو فورسز کے نام پر 2006ء سے 2010ء کے دوران 28800کنٹینرز لائے گئے تھے جو بعد میں غائب ہوگئے۔ ان کنٹینرز کی گمشدگی کے حوالے سے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے، اجلاس کے دوران کنٹینرز غائب کرنے والوں کی گرفتاری کا فیصلہ بھی کیا گیا۔