تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 19:19

آرمی ایوی ایشن مستقبل میں بھی اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ جاری رکھے گی،جنرل کیانی

جنگ نیوز -
کراچی …چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے امیدظاہرکی ہے کہ آرمی ایوی ایشن مستقبل میں بھی اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ جاری رکھے گی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق جنرل اشفاق پرویزکیانی نے یہ بات گوجرانوالہ میں پاک آرمی ایوی ایشن پائلٹس کی گریجویشن تقریب میں شرکت کے موقع پرکی۔ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے سیکیورٹی آپریشنز اورمختلف آفات کے دوران ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشنز میں آرمی ایوی ایشن کے کردار کی تعریف کی۔گریجویشن تقریب کے موقع پر آرمی ایوی ایشن کے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز نے ائیرشو پیش کیا جبکہ اسپیشل سروسز گروپ کی طرف سے پیرا ڈراپ کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.