30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 2:57
دھند کے باعث لاہورٹھوکرنیاز بیگ سے کالا شاہ کاکو انٹرچینج تک موٹروے بند
جنگ نیوز -
لاہور ... دھند کے باعث لاہورٹھوکرنیاز بیگ سے کالا شاہ کاکو انٹرچینج تک موٹروے کو ٹریفک کے لیے بندکردیا گیا ہے،موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق حد نگاہ صفر ہو جانے کے باعث موٹر وے کو ٹھوکر نیاز بیگ سے کالا شاہ کاکو تک ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ٹھوکر نیاز بیگ انٹر چینج سے پہلے بابو صابو، فیض پور انٹر چینج کو بھی حد نگاہ صفر ہو جانے کے باعث ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ موٹروے پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کو گاڑی آہستہ چلانے اور ریفلیکٹر کا استعمال کرنیکی ہدایت دی جا رہی ہیں،موٹروے ولیس کے مطابق دھند میں پھنس جانے والی ٹریفک کو کانوائے کے ذریعے نکالا جا رہا ہے۔