تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:19

کراچی :ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایک ملزم سمیت 2افراد گرفتار

جنگ نیوز -


کراچی ... کراچی کے علاقے محمود آباد میں پولیس نے چھاپہ مار کرٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایک ملزم سمیت 2افرادکو گرفتار کرلیا ہے اور ملزم کی نشاندہی پر مبینہ ٹارچر سیل کا انکشاف ہوا ہے۔ جبکہ24گھنٹوں میں ابتک کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں رینجرز اہلکار سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کراچی میں ایک اورمبینہ ٹارگٹ کلر گرفتارکرنے کادعویٰ کیاگیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے جمشید کوارٹرز نے محمودآباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا ہے۔گرفتارشخص کی شناخت جمال خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم کی نشاندہی پر چنیسر گوٹھ سے مبینہ ٹارچرسیل بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں سمیت دس افراد کے قتل میں بھی ملوث ہے۔ ملزم جمال کے قبضے سے ایک پستول بھی برآمد ہوا ہے۔جمعرات کوٹارگٹ کلنگ کاسلسلہ بھی جاری رہا۔جوبلی کے علاقے میں دوافرادپرفائرنگ کی گئی جن میں سے نویداحمد زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسا۔ ماڑی پور روڈ پر کراوٴن سینما کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔آرام باغ میں ڈکیتی کے دوران نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سادہ کپڑوں میں ملبوس رینجرز کاسپاہی جاں بحق جبکہ سب انسپکٹرزخمی ہوگیا۔کورنگی کے علاقے مہران ٹاوٴن سے بھی ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔جبکہ سرجانی ٹاوٴن سیکٹر 10 اے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ اور بلوچ کالونی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جو دوران علاج اسپتال میں چل بسا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.