تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:19

شام میں مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ سے مزید25افراد ہلاک

جنگ نیوز -


دمشق ... شام میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مختلف شہروں میں سرکاری سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید25 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق یہ ہلاکتیں ایسے وقت پر ہوئی ہیں جب عرب لیگ کے مبصرین کا ایک وفد شام کے دورے کے دوران وہاں کی صورت حال کا جائزہ لے رہا ہے۔ شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کے مضافات کے علاوہ ان علاقوں میں لوگوں کے ہجوم کو نشانہ بنایا جہاں عرب لیگ کے مبصرین کی آمد متوقع تھی۔ مبصرین شام کے تین شہروں حْمص، درعا اور ادلِیب کا دورہ کر رہے تھے ،جہاں روزانہ کی بنیاد پر تشدد اور ہلاکتوں کی اطلاعات ملتی رہی ہیں۔حکومت مخالف مظاہروں کے دوران چودہ ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پانچ ہزار سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.