30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:19
امریکا کاقید سینئر طالبان رہنما کو افغان حکام کے حوالے کرنے پر غور
جنگ نیوز -
امریکا کاقید سینئر طالبان رہنما کو افغان حکام کے حوالے کرنے پر غور
واشنگٹن… امریکا نے گوانتا ناموبے میں قید ایک سینئر طالبان رہنما کو افغان حکام کے حوالے کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی کوششیں اہم موڑ پر پہنچ گئی ہیں۔ خبرایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اوباما انتظامیہ گوانتا ناموبے میں قید سینئر طالبان رہنما محمد فضل کو افغان حکومت کے حوالے کرنے پر غور کررہی ہے۔ اس طالبان رہنما کو افغان حکومت کے حوالے کرنے کا مقصد طالبان سے امن معاہدے کے امکانات میں بہتری لانا ہے۔ طالبان رہنما محمد فضل 2002 سے گوانتانامو بے میں قید ہے محمد فضل پر 1998 سے 2001 کے درمیان افغان شہریوں کے فرقہ وارانہ قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔