30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 3:19
مقتول پولیس سرجن کی نماز جنازہ آج ڈیرہ مراد جمالی میں ہوگی
جنگ نیوز -
مقتول پولیس سرجن کی نماز جنازہ آج ڈیرہ مراد جمالی میں ہوگی
ڈیرہ مراد جمالی…کوئٹہ میں قتل ہونے والے پولیس سرجن کی میت نصیر آباد کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی پہنچادی گئی۔تدفین آج صبح آبائی گاوٴں چھتر میں کی جائے گی ،مقتول پولیس سرجن ڈاکٹر باقر کی میت ڈیرہ مراد جمالی پہنچنے پر ان کا آخری دیدار کرنے والوں کا رش لگ گیا۔میت پہنچنے پر علاقے پر سوگ کی فضا طاری ہوگئی اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔ڈاکٹر باقر کا آخری دیدار کرنے کیلئے ان کے عزیزو اقارب بھی ڈیرہ مراد جمالی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ڈاکٹر باقر کی نماز جنازہ آج صبح ڈیرہ مراد جمالی میں ہی ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں ان کے آبائی گاوٴں چھتر میں سپرد خاک کردیا جائے گا۔