تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:24

محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک کیلئے جان کا نظرانہ پیش کیا، پی پی فرانس

جنگ نیوز -
پیرس…رضا چوہدری… محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک کی ترقی اور جمہوریت کی بحالی کیلئے جان کی پروا نہ کرتے جدوجہد جاری رکھی 18اکتوبر کے حملہ کے بعد وہ دبئی واپس نہیں گئیں بلکہ انہوں نے جرات اور بہادر ی سے مقابلہ کرتے ہوئے ملک وقوم کیلئے جان کا نظرانہ پیش کردیا ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد کمبوہ نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی چوتھی برسی کے موقع پر کیا۔اس موقع پر سینئر نائب صدر سید کفایت حسین نقوی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری محب وطن صدر ہیں انہوں نے تما م سیاسی جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے سب کو شریک اقتدار بنایا، اس کے باوجود ان کے ساتھ روا رکھا جانے والا سیاسی برتاؤ قابل افسوس ہے مختلف افوائیں پھیلا کر بے یقینی کی صورت حال پیدا کی جا رہی ہے۔برسی کا انعقاد شیر پنجاب ریسٹورنٹ میں کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.