30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:35
سندھ بھر میں 24گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند
جنگ نیوز -
کراچی… سندھ بھر میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت آج صبح نو بجے سے لے کر آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کردیئے گئے ہیں۔سی ان جی کی بندش سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے اور ٹرانسپوٹرز منہ مانگے کرایے وصول کر رہے ہیں۔ سی این جی کی بندش کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر رہ رہ گئی ہیں۔ شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔