تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 5:35

میمو کیس: نہ کسی کیخلاف ہیں نہ کسی کیخلاف فیصلہ کر رہے ہیں،چیف جسٹس

جنگ نیوز -


اسلام آباد… سپریم کورٹ میں میمو کیس کی سماعت جاری ہے اور نواز شریف کے وکیل رشید اے رضوی جوابی دلائل دے رہے ہیں۔ میمو کیس سے متعلق 11 درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق 9 رکنی بینچ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ آج جب سماعت شروع ہوئی تو رشید اے رضوی نے اپنے دلائل میں کہا کہ میری درخواست کسی ایک شخص کے خلاف نہیں،آرٹیکل 184تھری کے تحت کارروائی کسی مجسٹریٹ ، کمیشن یا کمیٹی سے بہتر ہوگی، میمو کیس سے درخواست گذار سمیت پوری قوم کا بنیادی حق متاثر ہوا، بنیادی حق ہوتا ہے کہ خودمختار اور آزاد ملک میں رہا جائے۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آرٹیکل 184 تھری مخالفانہ کارروائی ہے یا حقائق جاننے کی کوشش، بنیادی حقوق ریاست نافذ کرتی ہے، ریاست بنیادی حقوق سلب کرے تو عدالت اسے ہدایت دے سکتی ہے۔چیف جسٹس نے اپنے مزید ریمارکس میں مزید کہا کہہم نہ کسی کے خلاف ہیں اور نہ کسی کے خلاف فیصلہ کر رہے ہیں،عدالت یہاں کسی پر ذمہ داری فکس نہیں کررہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.