تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:35

سرجن باقر شاہ کا قتل، بلوچستان بھر کے اسپتالوں میں اوپی ڈیز بند

جنگ نیوز -


کوئٹہ… کوئٹہ میں پولیس سرجن ڈاکٹر باقر شاہ کے قتل کے خلاف سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہیں جبکہ ان کے قتل کے حوالے سے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس سال مئی میں کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں پولیس اور ایف سی کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے پانچ چیچن باشندوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرنے والے پولیس سرجن ڈاکٹر باقر شاہ کوگذشتہ روز دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا، ان کے قتل کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور بلوچ ڈاکٹرز فورم کی اپیل پر کوئٹہ سمیت صوبہ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہیں اور ڈاکٹرز آج وہاں موجود نہیں ہیں جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،ڈاکٹر باقر شاہ کے قتل کے حوالے سے پی ایم اے بلوچستان نے آج آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے ایک اجلاس بھی طلب کرلیا ہے، دوسری جانب ڈاکٹر باقر شاہ کے قتل کے سلسلے میں پولیس نے سریاب، بروری اور شالکوٹ سمیت مختلف چھاپوں کے دوران 50سے زائد مشتبہ افرادکوگرفتارکرلیاگیا، ان کے قتل کی تحقیقات کے لئیپولیس کے سینئر حکام پر مشتمل دو ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.