30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:33
عوام کو دو وقت کی روٹی دستیاب نہیں ، چوہدری نثار
اے آر وائی - قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عوام کو گیس میسر نہیں۔ عوام کو دو وقت کی روٹی دستیاب نہیں۔ ایسے حالات میں ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب اپوزیشن کا احتجاج شدت اختیار کرے گا۔ ملک کے موجودہ حالات میں اب ایوان میں بیٹھنے کی ضرورت نہیں۔ چوہدری نثار علی خان نےکہا کہ وزیرپٹرولیم نے جنوری میں ملک بھر کے گیس اسٹیشن بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کیا انہیں معلوم نہیں تھا کہ ملک میں گیس نہیں۔ اس کے علاوہ بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔ حکومت نااہلی کا شکار ہے۔