تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:46

کراچی کے گوٹھ خان محمد میں اندھے پن کی وباء

جنگ نیوز -


کراچ… وفاقی وزارت صحت کے رواں سال کے نیشنل نیوٹریشن سروے کے مطابق پاکستان میں16 فیصد آبادی شب کورکی بیماری میں مبتلاہے۔۔جن کی زیادہ تعداد سندھ سے تعلق رکھتی ہے،سماجی رہنماوٴں کے مطابق کراچی سے 56 کلومیٹر کے فاصلے پرگوٹھ خان محمد کے مکینوں میں رات کا اندھا پن وباء کی طرح پھیل رہا ہے۔ گوٹھ خان محمد میں ایک اندازے کے مطابق اردگرد کے27گوٹھ ملاکر آبادی 25 ہزار کے لگ بھگ ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق وٹامن اے کی شدید قلت اس گوٹھ کے مکینوں کو شب کوری کے مرض میں مبتلا کررہی ہے۔ مقامی سماجی رہنماوٴں کے مطابق رات کا اندھا پن اس گوٹھ میں وباء کی طرح پھیلتا جارہا ہے۔ چہرے کی جھریاں ،بجھتی رنگت، اور بے رونق آنکھیں ،غربت اور مفلسی کی داستان سناتی ہیں، چاہے 9 سالہ قادر ہویا16 سالہ غلام نبی، ان لوگوں کی بس ایک ہی کوشش ہوتی ہے کہ سورج ڈھلنے سے پہلے کام ختم کریں اور گھر کی راہ لیں۔ غذا میں خاص جزو کی کمی کے باعث آنکھوں کی کمزوری اس گاوں میں پھیلتی ہی جارہی ہے ،طبی ماہرین کے مطابق اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو اس گوٹھ کی دیگر آبادی بھی بینائی سے محروم ہوسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.