30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:42
سردار آصف احمد علی قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی
اے آر وائی - سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی نے بھی قومی اسمبلی کی رکنیت سے استفی دیدیا۔ حال ہی میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سردار آصف احمد علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا استفی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بھیجوا دیا ہے۔
اے آوائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سردار آصف احمد علی نے کہا کہ وہ جلد باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔