تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 6:57

لاہور میں منعقدہ تین روزہ قوالی فیسٹیول اختتام پذیر

جنگ نیوز -


لاہور…فن قوالی کے فروغ کیلئے لاہور میں منعقدہ تین روزہ قوالی فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا۔قوالی،فن گائیکی کی وہ قسم ہے جس کا تعلق صوفیانہ سلسلے سے ہے۔لاہور کے الحمرا ہال میں تین روزہ قوالی فیسٹیول کے آخری روز بھی قوال پارٹیوں نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا،جس سے حاضرین بہت محظوظ ہوئے۔ سب سے پہلے منڈی بہاوٴالدین سے آئے قوال ندیم جلیل ہجویری نیقوالی پیش کرکے خوب داد سمیٹی۔نئے ابھرتے ہوئے قوال رشید اختر نوشاہی اور گوجرانوالہ سے اسد مبارک نے بھی سماں باندھ دیا۔ قوالی میں منفرد انداز اپنانے والے عزیز میاں قوال کے صاحب زادے عمران میاں نے اپنے والد کی قوالیاں پیش کیں تو کئی حاضرین پر وجد طاری ہو گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.