تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:8

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، میمو کیس اور ایساف معاہدوں پر غور

جنگ نیوز -


اسلام آباد… قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر رضا ربانی کی زیر صدارت جاری ہے جس میں نیٹو حملے، میمو گیٹ اسکینڈل کو زیر غور لایا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ 24دسمبر کو وزارت دفاع نے امریکا کے ساتھ کئے گئے 9معاہدوں کا ریکارڈ قومی سلامتی کمیٹی کے سامنے پیش کیا۔ کمیٹی نے وزارت خزانہ کے حکام کو بھی اجلاس میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں غور کیا جائے گا کہ نیٹو سپلائی معطل کئے جانے کے بعد پیدا ہونے والے اقتصادی اثرات سے کیسے نمٹا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے سیشن میں کمیٹی سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو حملے کے معاملے کو زیر بحث لائے گی جبکہ دوسرے سیشن میں میمو گیٹ اسکینڈل کو زیر بحث لایا جائے گا۔ کمیٹی دفتر خارجہ میں ہونے والے پاکستانی سفیروں کے اجلاس میں طے پانی والی سفارشات پر بھی غور کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.