تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 7:19

میمو کیس قابل سماعت ہونے کا فیصلہ آج سنایا جائے گا

جنگ نیوز -


اسلام آباد…سپریم کورٹ نے میموگیٹ کیخلاف آئینی پٹیشنز کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ آج تین بجے تک کیلئے محفوظ کرلیاہے،چیف جسٹس افتخارچودھری نے ریمارکس میں کہاکہ عدالت ، پارلیمانی کمیٹی کو تحقیقات سے نہیں روک سکتی،جسٹس جوادخواجہ نے کہاکہ یہ پتہ تو چلنا چاہیے کہ آخر میمو کس نے لکھا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں نو رکنی بنچ نے میموکیس کی سماعت کی تو نوازشریف کے وکیل رشیدایرضوی نے جوابی دلائل دیئے، انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 184 تھری کے تحت کارروائی کسی مجسٹریٹ،کمیشن یا کمیٹی سے زیادہ بہتر ہوگی، یہ درخواست کسی ایک شخص کے خلاف نہیں ہے ، چیف جسٹس نے کہاکہ عدالت کسی کے خلاف ہے نہ کسی کے خلاف فیصلہ کیاجارہاہے، ریاست بنیادی حقوق سلب کرے تو عدالت اسے ہدایت دے سکتی ہے، جسٹس ثاقب نثار نے کہاکہ کیا آرٹیکل 184 تھری کی کوئی حدود بھی ہیں ،زندگی کے حق کو عدالت کس حد تک توسیع دے سکتی ہے، رشیداے رضوی نے ووٹرلسٹوں سے متعلق بینظیربھٹو کے زیر سماعت مقدمہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ضروری نہیں کہ درخواست گزار برارہ راست متاثر ہو، انہوں نے کہاکہ عدالت نے رحمان ملک کا وہ بیان شامل کیا جس میں کہاگیاتھاکہ منصوراعجاز اور حسین حقانی میں پیغام رسانی ہوئی، اس بیان کی کسی نے تردید بھی نہیں کی، حضرت علی  کا قول ہے کہ یہ مت دیکھو کون کہہ رہا ہے، یہ دیکھو کیا کہہ رہاہے، جسٹس جوادخواجہ نے ریمارکس دئے کہ میمومعاملہ کی تحقیقات ہوجائیں تو کوئی حرج نہیں ہے، کچھ نہ نکلا تب بھی پتہ چل جائے گا اور کچھ نکلا تو بھی پتہ چل جائے گا،انہوں نے کہاکہ قوم کا وقار نہ رہا تو بات 1947ء سے پہلے والی ہوجائے گی، قوم غلامی میں پڑی رہے گی اسحق ڈار نے قابل سماعت ہونے پر رشیداے رضوی کے دلائل اپنائے جبکہ قومی سلامتی کمیٹی کے معاملے پر گزارشات پیش کیں، انہوں نے کہاکہ حکومت نے اس پر سینیٹ میں کارروائی نہیں ہونے دی ، حقانی نے استفعی میں لکھا ہے کہ وہ وزیراعظم کی ہدایت پر ایسا کررہے ہیں،وفاق نے عدالت کو گمراہ کیا گیا، قومی سلامتی کمیٹی کا 25 نومبر کو اجلاس ہوا ہی نہیں، اس پر جسٹس جواد خواجہ نے کہاکہ کیا آپ کہ رہے ہیں کہ اٹارنی جنرل نے جھوٹ بولا، بعد میں عدالت نے ابتدائی سماعت مکمل کرلینے کا اعلان کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.