تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:19

پشاور میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سلسلہ بدستور جاری

جنگ نیوز -
پشاور …پشاور میں ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ریلویز انکوائری پشاور کے مطابق کراچی سے آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس نو گھنٹے تاخیر سے سہ پہر تین بجے اور خیبر میل پانچ گھنٹے تاخیر سے دن 12 بجے پہنچنے کی توقع ہے۔ عوام ایکسپریس ایک گھنٹے تاخیر سے رات سات بج کر بیس منٹ اور کوئٹہ ایکسپریس چار گھنٹے تاخیر سے رات بارہ بجے پہنچنے کی امید ہے۔ آج صبح کوئٹہ ایکسپریس انجن کی کمی کے باعث ملتوی رہی جبکہ عوام ایکسپریس 9 بجے کراچی روانہ ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.