تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:19

مشرف سے کیوں ملے، خورشید قصوری سے جواب طلب

اے آر وائی - تحریک انصاف نے دبئی میں سابق صدر پرویز مشرف سے ملاقات پر نئے شامل ہونے والے خورشید محمود قصوری کو نوٹس جاری کردیا ۔



نوٹس میں سابق وزیرخارجہ سے وضاحت طلب کی گئی ہے کہ انہوں نے کس کی اجازت سے سابق صدر سے ملاقات کی۔ دوسری جانب اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں خورشید قصوری نے بتایا کہ دبئی میں پرویز مشرف سے ملاقات شادی کی تقریب میں ہوئی۔ جس میں رسمی سلام دعا ہوئی تنہائی میں ملاقات نہیں کی۔



انھوں نے کہا مشرف ان کے دوست ہیں لیکن ان سے سیاسی موضوع پر بات نہیں ہوئی۔ پارٹی نے نوٹس دیاہے۔ وضاحت کر کے مطمئن کرلوں گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.