30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:19
خروٹ آباد واقعہ، کیمرہ مین کی سیکورٹی کیلئے تاحال کچھ نہ کیا جا سکا
جنگ نیوز -
کوئٹہ … کوئٹہ میں سانحہ خروٹ آبادکی ابتدائی ویڈیو فوٹیج بنانے والے کیمرہ مین صحافی جمال ترہ کئی کی سکیورٹی کے لئے تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ کیمرہ مین صحافی جمال ترہ کئی کا جیو نیوز سے بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ پولیس سرجن ڈاکٹر باقر شاہ کے قتل کے بعد وہ بھی اپنی جان کو خطرہ محسوس کررہے ہیں، جبکہ ان کی سکیورٹی کے لئے تاحال کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں سکیورٹی کی فراہمی کے لئے پولیس سمیت کسی ادارے نے ان سے رابطہ نہیں کیا،جمال ترہ کئی رواں سال سترہ مئی کو سانحہ خروٹ آباد کی ابتدائی فوٹیج بنائی تھی جس میں پولیس اور ایف سی کے افسران اور جوان پانچ نہتے چیچن باشندوں پر اندھا دھند فائرنگ کررہے ہیں، اس فوٹیج کی تیاری کے حوالے سے جمال ترہ کئی سانحہ خروٹ آباد کے اہم گواہ بھی تھے۔