30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:19
متوازی بحری بیڑے کی تعمیر کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ،نیول چیف
جنگ نیوز -
کراچی… چیف اف نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندیلہ کا کہناہے کہ پاک بحریہ میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔ پاک بحریہ کی پی این ڈاکیارڈ میں سالانہ ایفیشنسی پریڈ ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف اف نیول اسٹاف ایڈمرل آصف سندیلہ تھے۔ اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف نیول اسٹاف نے کہا کہ ہمارا سامنا ایسے دشمن سے ہے جو اپنے بحری بیڑے کو دفاعی ضروریات سے کہیں زیادہ مضبوط بنارہا ہے خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کے لئے ہمیں اپنی آپریشنل اور پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو بہتر کرنا ہوگا، نیول چیف نے کہا کہ ہم ایک متوازی بحری بیڑے کی تعمیر کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں پی این ایس عالمگیر اور رسد گار کی بحری بیڑے میں شمولیت ہماری دفاعی اور آپریشنل صلاحیتیوں میں اضافہ کاباعث ہے ، نیول چیف نے کہ اکہ مستقبل میں بحری بیڑے میں فریگیٹ ، فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹس اور جدید پی تھری سی طیاروں کی شمولیت بحریہ کی صلاحتیوں میں اضافہ کرے گی۔