30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:19
فوج اور حکومت میں موجود غلط فہمیاں کم ہوئی ہیں،میاں افتخار
جنگ نیوز -
پشاور… خیبرپختون خوا کے وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ فوج اور حکومت میں موجود غلط فہمیاں کم ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ صوبہ کا سربراہ ہوتا ہے، کوئی بھی رابطہ کرسکتا ہے۔وہ پشاوربس ٹرمینل میں الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفت گو کررہے تھے۔ ڈی جی آئی ایس آئی اور وزیراعلیٰ امیرحیدرخان ہوتی کے درمیان رابطے سے متعلق سوال کے جواب میں میاں افتخار کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کو سنوارنے کے لئے رابطہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ صوبہ کا سربراہ ہوتاہے۔ کوئی بھی رابطہ کرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے سیاسی جماعتیں کردار ادا کررہی ہیں۔