30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:19
بالی ووڈ فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں
جنگ نیوز -
ممبئی …جنگ نیوز… انیل کپور اور سری دیوی کی سپرہٹ فلم مسٹر انڈیا جلد ہی سیکوئل کے روپ میں ایک بار پھر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ سری دیوی کے شوہر اور پروڈیوسر بونی کپور نے ماضی کی بلاک بسٹر فلم کا سیکوئل بنانے کے قانونی حقوق حاصل کر لئے ہیں، جس کا ارادہ انہوں نے دو سال قبل ظاہر کیا تھا۔ بونی کپور نے اعلان کیا ہے کہ ماضی کی طرح سیکوئل میں بھی انیل کپور اور سری دیوی کی مشہور جوڑی موجود ہو گی جبکہ ولن کا کردار سلمان خان ادا کریں گے۔ بونی کپور کا کہنا ہے کہ تمام قانونی الجھنیں دور ہو جانے کے بعد وہ جلد ہی مسٹر انڈیا کے سیکوئل پر کام شروع کر دیں گے جو2014 ء تک ریلیز کیا جائے گا۔