تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:19

کترینہ خواتین کے حقوق کیلئے میدان میں اتر آئیں

جنگ نیوز -


ممبئی …جنگ نیوز… بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اپنی اس شہرت کو مظلوم خواتین کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کترینہ نے ایک ایسی ویب سائٹ بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کے ذریعے ظلم و زیادتی کا شکار خواتین کی مدد کی جا سکے گی۔ اس بارے میں کترینہ کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیٹ پر اپنی مقبولیت کو بہتر انداز میں استعمال کرنا چاہتی ہیں لہٰذا ان کی ویب سائٹ ایسی خواتین کیلئے مدد کا ذریعہ ثابت ہو گی جو یہ نہیں جانتیں کہ انہیں اپنے مسائل کے حل کیلئے کس سے رابطہ کرنا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.