30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:19
میمو کیس:جو فیصلہ آیا ، احترام کیاجائے گا،عاصمہ جہانگیر
جنگ نیوز -
اسلام آباد…میموکیس میں حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے کہاہے کہ عدالت کا لہجہ بدل گیاہے، پٹیشنز کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر جو فیصلہ آیا ، اس کا احترام کیاجائے گا۔سپریم کورٹ کی عمارت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر کا کہناتھاکہ وہ حکومت کے ہر عمل کی ذمہ دار نہیں ہیں، عبوری فیصلے کے بعد اب عدلیہ کے رویے میں فرق آیا ہے۔ان کا کیس کے ایک نکتے کے تناظر میں کہنا تھا بچے بچے کو بتادیاگیاہے کہ عسکری قیادت تو غلط ہو ہی نہیں سکتی۔