30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:19
اٹھارویں ترمیم کے بعد بلدیاتی انتخاب کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، راناثنا
جنگ نیوز -
لاہور…وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ نے کہاہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد بلدیاتی انتخابات کراناالیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،بنیادی مسئلہ ووٹرزلسٹوں کاہے اگرنئی ووٹرزلسٹ مکمل ہوجائے تومارچ2012میں الیکشن کرائے جاسکتے ہیں۔ وزرقانون پنجاب راناثنااللہ کا کہناہے کہ حکمرانوں نے چارسال کے دوران یہ ثابت کیا کہ وہ کرپشن اورلوٹ مار کے ماہر ہیں گڈ گورننس ان کے بس کاروگ نہیں۔ترقیاتی فنڈز کے معاملے میں اپوزیشن کی بات سنیں گے اورمعاملے کوحل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد گیس بند ش کا ہدف راجاریاض بنیں گے۔ پنجاب کے ساتھ گیس کے معاملے پر زیادتی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب لوگ ڈنڈے لے کر باہرآتے ہیں توگیس بھی آجاتی ہے اوربجلی بھی آجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی ملازمتوں میں ارکان اسمبلی کوکوٹہ دینا میرٹ کی خلاف ورزی ہے۔