تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:19

میمو کیس پر جواب کا معاملہ،وزیراعظم نے شوکاز نوٹس نہیں دیا،سیکریٹری دفاع

جنگ نیوز -
اسلام آباد… وفاقی سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالدنعیم لودھی نے تصدیق کی ہے کہ میموکیس میں وزارت دفاع کی طرف سے عدالت میں جواب داخل کرنے پر وزیراعظم نے ان سے وضاحت مانگی ، شو کاز نوٹس نہیں دیا گیا۔ سیکریٹری دفاع نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹ ہاوٴس آئے تو صحافیوں سے مختصر گفتگو کی، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اُنہیں شوکاز نوٹس نہیں دیا بلکہ وضاحت طلب کی، اس پر جواب بھی دے دیا ہے، صحافی نے پوچھا کہ کیا وزیراعظم اس جواب سے مطمئن ہوئے ہیں تو سیکریٹری دفاع نے کہاکہ یہ تو آپ وزیراعظم سے پوچھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.