30 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 14:19
شہبازشریف کامری میں پنجاب یونیورسٹی کا کیمپس قائم کرنے کا اعلان
جنگ نیوز -
مری…وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے صوبے کے ذہین اورمستحق طلبہ کا تعلیمی فنڈ 10 ارب روپے تک بڑھانے اور مری میں پنجاب یونیورسٹی کا کیمپس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مری میں ریسورس سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ مری میں گورنرہاوٴس کے قریب اسپیشل برانچ کو ریسٹ ہاوٴس بنانے سے روک دیا گیا ہے، اسپیشل برانچ کا کام ریسٹ ہاوٴس میں نہیں ہوتا، اِس عمارت کو ٹیکنیکل کالج بنائیں گے۔ شہباز شریف نے کہاکہ ملک میں ایماندار قیادت ضروری ہے، کرپشن ختم نہ کی تو فقیر کے فقیر ہی رہیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ تعلیمی فنڈ سے 30 ہزار بچوں کو فائدہ دیاجارہا ہے ، اس سے پہلے انہوں نے کشمیر پوائنٹ کے قریب جدیدریسورس سینٹر کا افتتاح کیا جہاں ڈیجیٹل لائبریری ،ویڈیوکانفرنسنگ، براہ راست ویڈیو لیکچرز ، ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ کی سہولیات موجود ہیں۔