تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36

کوئٹہ میں ارباب خان روڈ پر دھماکا،ایک شخص ہلاک،نوزخمی

جنگ نیوز -


کوئٹہ …کوئٹہ میں ارباب کرم خان روڈ اور رئیسانی چوک کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کے ہلاک اور نو افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوسکی ہے۔ایس پی سریاب کے مطابق دھماکے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔دھماکے بعد قریبی بعد گھروں میں آگ لگ گئی اور شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ادھر جیو نیوز کے نمائندے سلمان اشرف کے مطابق دھماکے میں نو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے،ریسیکیو ذرائع کے مطابق سول اسپتال اور بی ایم سی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔جبکہ علاقے کو پولیس اور سیکیورٹی نے گھیرے میں لے لیا ہے،دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی منقطع کردی گئی ہے۔دھماکے کی آواز میلوں دور تک سنی گئی اور اس سے دور تک کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔پولیس اور انتظامیہ میڈیا سمیت کسی کو بھی دھماکے والی جگہ پر جانے نہیں دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ رہائشی علاقہ ہے اور اکا دکا یہاں پر دکانیں بھی ہیں۔علاقے میں افراتفری کی کیفیت ہے تاہم پولیس کی بھاری نفری اس مقام موجود ہے۔جبکہ ریسکیوں ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.