تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36

کوئٹہ میں ارباب خان روڈ پر دھماکا،9افراد ہلاک،17زخمی

جنگ نیوز -


کوئٹہ …کوئٹہ میں ارباب کرم خان روڈ اور رئیسانی چوک کے قریب زور دار دھماکے کے نتیجے میں9افراد جاں بحق اور 17زخمی ہوئے ہیں جسکی تصدیق پولیس اور ریسکیوذرائع نے تو کردی ہے تاہم سرکاری ذرائع نے اب تک تصدیق نہیں کی ہے ۔دھماکا سابق وفاقی وزیر میر نصیر مینگل کے بیٹے کے گھر کے باہر ہوا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر میڈیا اور پولیس کو دیکھ کر بعض مسلح افراد نے ہوائی فائرنگ بھی کی،جبکہ میڈیا کے لوگوں کے کیمرے توڑنے کی بھی اطلاع ملی ہے۔پولیس اور لیوی کے جوان علاقے میں موجود ہیں،ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال اور بی ایم سی میں منتقل کیا گیا ہے۔دریں اثناء معلو م ہوا ہے کہ میرنصیر کے صاحبزادے سخت سکیورٹی میں سول اسپتال پہنچے جہاں انھوں نے زخمیوں کی عیادت کی۔دھماکے بعد قریبی بعد گھروں میں آگ لگ گئی اور شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ادھر جیو نیوز کے نمائندے سلمان اشرف کے مطابق دھماکے میں میں آٹھ افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہوئے ہیں،ریسیکیو ذرائع کے مطابق سول اسپتال اور بی ایم سی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔جبکہ علاقے کو پولیس اور سیکیورٹی نے گھیرے میں لے لیا ہے،دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی منقطع کردی گئی ہے۔دھماکے کی آواز میلوں دور تک سنی گئی اور اس سے دور تک کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔پولیس اور انتظامیہ نے میڈیا سمیت کسی کو بھی دھماکے والی جگہ پر جانے سے روکا۔واضح رہے کہ یہ رہائشی علاقہ ہے اور اکا دکا یہاں پر دکانیں بھی ہیں۔علاقے میں افراتفری کی کیفیت ہے تاہم پولیس کی بھاری نفری اس مقام موجود ہے۔جبکہ ریسکیوں ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہے۔ ایمبولینس اور فائربریگیڈ امداد ی کارروائیوں میں مشغول ہیں، سترہ زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔سترہ زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ لایا گیا ہے۔






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.