31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
پشاور:گیس پریشرمیں کمی ،شہریوں کو مشکلات کا سامنا
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور اور اس کے نواحی علاقوں میں کم گیس پریشر کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔پشاور میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس کے کم پریشر کے باعث صارفین کو روز مرہ امور نمٹانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گیس کے کم پریشر سے ریسٹورنٹس اور تندور مالکان کا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے۔ محکمہ سو ئی گیس کے مطابق سردیوں میں گیس سکڑنے کے باعث بعض علاقوں میں گیس کا پریشرکم ہوجاتا ہے۔