31 دسمبر 2011
وقت اشاعت: 8:36
اسامہ سے متعلق وزیراعظم کا بیان حذف کیا جائے، چوہدری نثار
جنگ نیوز -
اسلام آباد … قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار نے اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی کے تناظر میں وزیراعظم کے بیان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سے وضاحت کرنے یا ایوان کی کارروائی سے حذف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ چوہدری نثار نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسامہ کے حوالے سے قومی اسمبلی میں وزیراعظم کا بیان فوج کے خلاف چارج شیٹ ہے، یہ بیان ہمارے گلے پڑ سکتا ہے، ریکارڈ کی درستگی کے لئے وزیراعظم اپنے بیان کی وضاحت کریں یا اسے ایوان کی کارروائی سے حذف کیا جائے۔ چوہدری نثار نے ملک میں گیس بحران پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ حکومت اپنی کوتاہی تسلیم کرے اور متعلقہ وزراء اور سرکاری افسران سے استعفے لیے جائیں، انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل جاننے کیلئے قومی اسمبلی کی کمیٹی بنائی جائے۔